ماں
سب سےاچھی میری ماں
سب سے پیاری میری ماں
جان ہم پہ کرتی ہے قربان
مان کر ہماری بات رکھتی ہے ہمارامان
جب گود میں ان کی ہوتا ہے سر
وہ لمحہ ہوتا سب سے مہربان
سب سےاچھی میری ماں
سب سے پیاری میری ماں
شفقت سے ہے ہمیں پالتی
پیار سے ہمیں روز سنوارتی
نظر ہمیشہ وہ اتارتی
پیارکےنئےناموں سے پکارتی
غصہ آتا تو ناراض ہوجاتی
پیار آئے تو سر چومےجاتی
مزے دار کھانے ہمارے لئے پکاتی
ہاتھوں سےنوالے بنا کر کھلاتی
سب سےاچھی میری ماں
سب سے پیاری میری ماں
رکھتی نہیں وہ اپنا خیال
رہتا ہے بس ان کو ہمارا خیال
ماں کی نہیں کوئی مثال
قاصر ہیں بیاں کرنے سے ماضی، مستقبل اور حال
عبیرہ وہاج
(جماعت: ہشتم)